حکومت نے بی شیودھر ریڈی کو تلنگانہ ریاست کا ڈی جی پی مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

The government has issued orders appointing B. Shivdhar Reddy as the DGP of Telangana state.

حیدرآباد- 26/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
ریاستی حکومت نے انٹیلیجنس چیف شیودھر ریڈی کو تلنگانہ ریاست کا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی ) مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلٰی ریونت ریڈی کے ہاتھوں تقرری کے کاغذات حاصل کیے ہیں۔ شیودھر ریڈی 1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ اس موقع پر چیف سکریٹری رام کرشن راؤ بھی موجود تھے۔ شیودھر ریڈی یکم اکتوبر کو نئے ڈی جی پی کے طور پر جائزہ حاصل کریں گے۔

News Source : Agency