The voice of the Muslims of Warangal reached KTR, demanding restoration of the land of Hajj House

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے ایس آئی آر اور ڈیجیٹل ممبرشپ انچارج سید مسعود نے سابق رکن اسمبلی ورنگل مغرب داسیم ونئے بھاسکر کے ہمراہ ورنگل کی تینوں شہروں سے تعلق رکھنے والی مسلم برادری کے ایک وفد کے ساتھ بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) سے ان کی نندی نگر واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد نے کے ٹی آر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ورنگل میں حج ہاؤس اور شادی خانہ کے لیے پہلے سے مختص کی گئی زمین کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ وفد نے کہا کہ یہ مسئلہ مسلم برادری کے جذبات اور طویل عرصہ سے زیر التوا مطالبات سے جڑا ہوا ہے، اس لیے ریاستی حکومت سے بات چیت کرکے اس مسئلہ کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔
کے ٹی آر سے درخواست کی گئی کہ وہ اس معاملہ کو ریاستی حکومت کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھائیں تاکہ مسلم برادری کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکے۔اس وفد میں ضلع کے قائدین نعیم الدین، عبداللہ (ابو)، اسماعیل، توصیف سمیت دیگر اقلیتی قائدین بھی شامل تھے۔
News Source : M.F .Baig Riaz

