GWMC Commissioner T. Venkanna meets Minister Konda Surekha, discusses city development

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن (جی ڈبلیو ایم سی) کے کمشنر ٹی. وینکنّا نے پیر کے روز ہنمکنڈہ کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں ریاستی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات اور محکمہ اوقاف، محترمہ کونڈا سریکھا سے خیرسگالی ملاقات کی۔
اس موقع پر کمشنر نے وزیر موصوفہ کو پودا پیش کیا۔وزیر کونڈا سریکھا نے کمشنر ٹی. وینکنّا کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان گریٹر ورنگل شہر کی ترقی، صفائی، ہریتا ہارم، ماحولیات کے تحفظ، بلدی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اس موقع پر وزیر کونڈا سریکھا نے کمشنر کو ہدایت دی کہ شہر کی ترقی اور ماحولیات کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کو معیاری بلدی خدمات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

