KCR’s important decision, Vaddi Raju Ravichandra appointed as floor leader of BRS parliamentary party

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد:
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر کے۔ چندر شیکھر راؤ نے راجیہ سبھا کے رکن وددی راجو روی چندر کو بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کا فلور لیڈر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں کےسی آر نے انہیں تقرری نامہ بھی پیش کیا۔روی چندر اس سے قبل بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب انہیں راجیہ سبھا میں پارٹی کا قائد اور پارلیمانی پارٹی کا فلور لیڈر بنایا گیا ہے۔پ
ارٹی ذرائع کے مطابق، بی سی اور بہوجن طبقات کے لیے ان کی خدمات اور پارٹی کے لیے ان کی مسلسل محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے کے سی آر نے انہیں دوسری مرتبہ راجیہ سبھا بھیجا۔ بعد ازاں وہ دوبارہ بھی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔حال ہی میں راجیہ سبھا رکن کے آر سریش ریڈی کی میعاد مکمل ہونے کے بعد پارلیمانی پارٹی کے قائد کا عہدہ خالی ہوا تھا، جس پر اب روی چندر کو مقرر کیا گیا ہے۔
ان کی راجیہ سبھا کی مدت اپریل 2030 تک برقرار رہے گی۔ وہ اس وقت پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم و قدرتی گیس اور کوئلہ و کانکنی سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔اس موقع پر روی چندر نے بی آر ایس صدر کے سی آر اور پارٹی کے ورکنگ صدر کے۔ ٹی۔ راما راؤ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپنے پر وہ دل سے ممنون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری سنجیدگی سے نبھائیں گے، پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے عوام کی آواز مضبوطی سے اٹھائیں گے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کے سی آر کو تیسری بار ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے اپنی مکمل توانائیاں صرف کریں گے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

