Former MLA Konero Konpa rejoins BRS.
(اپنا ورنگل)
سرپور کے سابق رکن اسمبلی کونیرو کونپاجمعرات کے روز دوبارہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس ) میں شامل ہو گئے اور یوں ان کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ وہ اپنے بھائی کرشنا کے ہمراہ ایراویلی میں پارٹی صدر کے چندر شیکھر راؤ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا خیرمقدم کیا گیا۔
پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ اور سینئر لیڈر ٹی ہریش راؤ نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر دوبارہ خوش آمدید کہا۔
کونپا نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا لیکن بی جے پی امیدوار سے شکست کھا گئے تھے۔ اسی حلقے میں آر ایس پروین کمار نے بی ایس پی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور بعد میں بی آر ایس میں شامل ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق کونپا ان کی شمولیت سے ناخوش ہو کر بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ کونیرو کونپا کچھ عرصہ کانگریس میں غیر فعال رہے اور پھر اپنی پرانی جماعت میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 2014 میں بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی میں قدم رکھا۔
2018 میں وہ دوبارہ بی ار ایس پارٹی کے امیدوار سے کامیاب ہو چکے۔
News Source : Agency


