Body of unidentified man found near Warangal under bridge
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل انڈر برج کے قریب ایک نامعلوم مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35 سے 45 سال کے درمیان ہے ۔جبکہ قد تقریباً ساڑھے پانچ فٹ بتایا گیا ہے۔
متوفی نے سفید رنگ کی سیاہ چیک ڈیزائن والی قمیص اور سفید دھاریوں والا نیلے رنگ کا لوئر پہن رکھا تھا۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص متوفی کی شناخت کر سکتا ہو یا اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر انتظارگنج پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرے۔رابطہ نمبر: 8712685007 ,8712552342
News Source : M.F. Baig Riaz

