گانجہ اسمگلنگ کیس: ملزمان کو 20 سال قید، پبلک پراسیکیوٹر راجہ ملاریڈی کو کمشنر پولیس کی جانب سے انعام۔

Ganja smuggling case: Accused sentenced to 20 years in prison, Public Prosecutor Raja Mallareddy awarded by Police Commissioner

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے بروز منگل کیمپ آفس میں پبلک پراسیکیوٹر بی راجہ ملاریڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شال اوڑھائی اور نقد انعام سے نوازا۔ راجہ ملاریڈی نے گانجہ کی غیر قانونی اسمگلنگ سے متعلق ایک اہم مقدمے میں عدالت کے سامنے مؤثر اور مدلل بحث کی۔

ان کی پیروی کے نتیجے میں 100 کلو گانجہ برآمدگی کیس میں ملوث پانچوں ملزمان کو 20-20 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ اس موقع پر پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے کہا کہ پولیس کی تفتیش اور سرکاری وکلاء کی مؤثر پیروی میں بہتر تال میل ہو تو سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو یقینی طور پر سزا دلوائی جا سکتی ہے۔

یہ فیصلہ منشیات کے خلاف ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ ملاریڈی کی محنت اور قانونی مہارت دوسرے سرکاری وکلاء کے لیے بھی ایک مثال ہے۔

News Source : Mohd. Fazal ur Rahman