Hajj 2026 begins from Hyderabad, the first convoy of pilgrims leaves from Hyderabad, flagged off by Minority Welfare Minister Mohammad Azharuddin

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
حج ہاؤس نامپلی سے حج 2026 کے پہلے قافلے کو آج باوقار انداز میں رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود و سرکاری ادارہ جات، محمد اظہرالدین نے جھنڈی دکھا کر حجاج کرام کو روانہ کیا۔اس تقریب میں حج کمیٹی کے چیئرمین خُسرو پاشاہ، تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین عظمت اللہ حسینی، محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری شفیع اللہ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
حج ہاؤس پہنچنے والے تقریباً 430 عازمینِ حج کو بسوں کے ذریعے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے وہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔ حج کی پہلی پرواز 4 مئی کی صبح 5 بجے روانہ ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر محمد اظہرالدین نے حجاج کرام کو نصیحت کی کہ وہ حج کے دوران زیادہ سے زیادہ وقت عبادت اور دعا میں گزاریں، سعودی عرب کے قوانین کی پابندی کریں، اور ریاست تلنگانہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے خاص طور پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے لیے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاستی حکومت حجاج کرام کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔
اس تقریب میں کئی ممتاز علمائے کرام اور دینی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں مولانا ڈاکٹر محمد سیف الدین صاحب، مولانا مفیض ضیاء الدین صاحب، مولانا ڈاکٹر عارف الدین صاحب قادری، مولانا وحید الدین صاحب، مولانا غلام قادر صاحب اور مولانا نورالدین صاحب شامل تھے۔یہ قافلۂ حجاج کی روانگی کے ساتھ ہی حیدرآباد سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو ہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

