مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی میں مفت سمر کمپیوٹر کورس کا انعقاد۔

Free summer computer course held at Madrasa Darul Uloom Ashrafia in Kolampally

 

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ:

اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام کولم پلی و اطراف و اکناف کے طلباء و طالبات کے لئے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی میں موجود اشرفیہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں مفت گرمائی کمپیوٹر کورس کا آغاز مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی نگرانی میں ہونے جارہا ہے۔

ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی ناظم مدرسہ ھذا نے گرمائی تعطیلات میں طلباء و طالبات سے اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ہے۔ مفت کمپیوٹر کورس کا آغاز 7 مئی بروز جمعرات سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چھٹویں جماعت سے ڈگری تک کے طلباء و طالبات اس مفت کمپیوٹر کورس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

طلباء و طالبات فری کمپیوٹر کورس میں داخلہ لینے کے لئے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی میں درخواست فارم پر کرکے داخل کریں۔ نشستیں محدود ہیں جلد از جلد داخلہ لیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9908287786 یا 9640285033 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

News Source : Mohd. Taqi