ہنمکنڈہ میں پولیس کا انسانیت بھرا اقدام، طالبہ کو بروقت ہال ٹکٹ فراہم۔

Humanity Proved  by police in Hanamkonda, providing hall ticket to student on time

 

(اپنا ورنگل)

ورنگل :
ہنمکنڈہ کے نکلہ گٹہ علاقہ میں واقع سری چیتنیا ہائی اسکول (KGBV) میں امتحان دینے آئی ایک طالبہ اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہوگئی جب اس کا ہال ٹکٹ گم ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ جنگاؤں ضلع کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی اس طالبہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے قاضی پیٹ ٹریفک پیٹرولنگ عملہ کے اہلکار پی سی راجیندر (1415) اور ایچ جی ستیش (321) نے فوری طور پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدد فراہم کی۔

امتحان شروع ہونے میں صرف 15 منٹ باقی تھے، ایسے نازک موقع پر پولیس اہلکاروں نے موبائل فون کے ذریعے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کیا اور قریبی زیراکس سنٹر سے اس کا پرنٹ نکال کر بروقت طالبہ کے حوالے کیا، جس کے باعث وہ امتحان میں شرکت کر سکی۔

پولیس کی اس بروقت کارروائی کے سبب طالبہ کا ایک سال ضائع ہونے سے بچ گیا۔ اس واقعہ پر مقامی افراد نے ٹریفک پولیس کی فوری مدد اور انسانیت پر مبنی جذبے کو سراہا دیا۔

News Source: M.F. Baig Riaz