مجلس اتحادالمسلمین کی طرف سے اردو میڈیم جماعت دہم طلباء وطالبات میں اوٹکور منڈل ٹاپرس کو”سالار ملت بیسٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈ دینے کا اعلان۔

Majlis-e-Ittehadul Muslimeen has announced to give the "Salar Millat Best Students Award” to the Utkoor  Mandal toppers among Urdu medium 10th grade students

(اپنا ورنگل)

اوٹکور:

حافظ و مولوی عبدالرحمن صدر مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورمنڈل نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی اوٹکور منڈل سطح پرجماعت دہم اردو میڈیم طلباءو طالبات کے لۓ منڈل ٹاپرس کی امتیازی نشانات حاصل کرنے والے 2026 درجہ اول۔

درجہ دوم ؛درجہ سوم؛تین طلباء کو مجلس اتحاد المسلمین اوٹکور منڈل کی طرف سے الحاج سلطان صلاح الدین اویسی صاحب کی یاد میں”سالار ملت بیسٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈ "سے نوازہ جاۓگا۔

موصوف نے مزید کہاکہ اور ان طلباء کو بھرپور تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی کر کے مومنٹو پیش کیا جائے گا ۔تاکہ طلباء وطالبات کی تعلیمی میدان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی مزید دلچشپی پیدا ھوسکے۔ یہ ایوارڈ مجلس اتحادالمسلمین کے سینیر و ضلع کےاعلی عہدیداروں کے ہاتھوں دیاجاۓگا۔

News Source : Mohd. Ashwaq