جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،ایم ایل اے تانڈور اور میونسپل چئیرمین نے کی شرکت۔

Jamiat Ulema District Viqarabad organized a blood donation camp, attended by MLA Tandoor and Municipal Chairman

(اپنا ورنگل)

وقارآباد :

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ گورمنٹ ہاسپٹل تانڈور کے ذمہ داران کی جانب سے بلڈ بینک میں خود کی شدید قلت کی شکایت پر ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 50 افراد نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔

مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب مدظلہ العالی کی زیرنگرانی تانڈور کے اردو گھر شادی خانہ میں منعقدہ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بحیثیت مہمان خصوصی عالی جناب بی منوہر ریڈی صاحب ایم ایل اے حلقہ اسمبلی تانڈور اور محترمہ پی نیرجا بال ریڈی اور جناب سید کمال اطہر صاحب صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور نے شرکت کی

اور کہا کہ کسی کی جان کی کی حفاظت کے لیے اپنے خون کا مفت عطیہ دینا انسانیت کی زندہ مثال ہے اور اس سے سماج میں آپسی بھائی چارگی بڑھتی ہے اور جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی مختلف شعبہ ہائے حیات میں خدمات قابل ستائش ہے۔واضح رہیکہ رسمی پروگرام کے بجائے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے ذمہ داروں کی جانب سے خون کی شدید قلت کی شکایت پر وقتا فوقتا جمعیۃ علماء کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ رکھے جاتے ہیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz