Inauguration of the Clean Filtered Drinking Water, organized by Jamiat Ulema in Tandoor

(اپنا ورنگل)
تانڈور:
گرمی کے موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر کے مصروف علاقہ قدیم ترکاری بازار، نزد مسجد قریش میں ایک آب دار خانے کا افتتاح عمل میں لایا گیا، جہاں عوام کے لیے روزانہ ٹھنڈے، صاف اور فلٹر شدہ پانی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس آب دار خانے کا افتتاح جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے صدر مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کے ہاتھوں انجام پایا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء کے اراکین کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
منتظمین کے مطابق گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے عوام کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنا اس اقدام کا مقصد ہے، تاکہ راہگیروں اور مقامی لوگوں کو راحت پہنچائی جا سکے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء کے اراکین کے علاوہ مقامی برادرانِ وطن بھی موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz

