Iftar party organized by AIFB in Warangal, attended by important personalities
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
گریٹر ورنگل کے 24ڈویژن میں واقع محبوبیہ پنجتن کالج گرائونڈ میں آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی ( AIFB) کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کنوینر اے آئی ایف بی جناب ایم اے حکیم نوید کی نگرانی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔اس افطار پارٹی میں حضرت سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا برادار سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ عرس جاگیر ورنگل اور صحافی جناب وحید گلشن نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی ۔

اس افطار پارٹی میں تمام طبقات کے افراد کے علاوہ کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایم اے حکیم نوید نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ افطار پارٹی بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی گئی تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک دوسرے مذاہب کے افراد کے ساتھ تعلقات ہموار کرسکیں ۔انہوںنے کہا کہ ایسی تقریبات معاشرتی ہم آہنگی بڑھانے اور کمیونٹی کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک صبر ،ہمدردی اور ایثار کا درس دیتا ہے اور لوگوں کے درمیان محبت اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ۔اس موقع پر جناب سید سعادت اللہ حسینی موظف سپرنڈنٹنٹ محبوبیہ کالج نے کہاکہ روزہ صرف بھوک اور پیاس براداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ صبر ،تقوی ٰ ،اور انسانیت کی خدمات کا درس بھی دیتا ہے ۔اس موقع پر ملک ،ریاست اور ضلع میں امن و امان کے لئے دعا کی گئی ۔بعد ازاں تمام شرکاء کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا ۔

اس موقع پر 24ڈویژن کے اے آئی ایف بی قائدین محمد صدام ،معز طاہر ،اعظم ،دولت اور معززین نے شرکت کی ۔

