ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور میں ’یومِ حکومتِ خود اختیاری‘ کی دھوم: طلبہ نے سنبھالی اسکول کی باگ ڈور۔

‘Self-Government Day’ celebrated at Zilla Parishad High School Utkoor: Students take over the reins of the school

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

اوٹکور ( مقامی ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور میں جوش و خروش کے ساتھ ’یومِ حکومتِ خود اختیاری‘ (Self-Governance Day) منایا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے مختلف انتظامی عہدوں کا کردار ادا کرکے تعلیمی و انتظامی امور سنبھالے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔اس پروگرام کی نگرانی اسکول ہیڈ ماسٹر وی کوسوما نے کی۔ یومِ حکومتِ خود اختیاری کے تحت دسویں جماعت کی طالبہ حسنہ فاطمہ نے ہیڈ ماسٹر کے فرائض انجام دئے، جبکہ دیگر طلبہ نے اہم سرکاری عہدیداروں کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

جن میں:
سلمہ بیگم (دہم جماعت): کلکٹر
فوزان احمد (دہم جماعت): ڈی ای او (DEO)
فرح انجم (دہم جماعت): سی ای او (CEO)
عمیمہ بیگم (دہم جماعت): ایم ای او (MEO)
عائشہ بیگم (دہم جماعت): اے ایم او (AMO)

پروگرام میں گاؤں کے معزز حضرات وہ والدین نے شرکت کی جن میں عبد الخالق، وقار احمد اور انور بابو، واحد حسین نے بطور مہمان شرکت کی اور بچوں کی اس تخلیقی سرگرمی کی خوب ستائش کی۔ اسکول اسٹاف میں سے فضل احمد، خواجہ معین الدین جہانگیر احمد ، فضل الرحمان ، صبا سلطانہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔ آخر میں محترمہ خدیجہ بانو بیگم نے تمام مہمانوں، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

News Source : Mohd. Ashwaq