قاضی پیٹ میں منصوبہ بندی تقریب کاکامیابی کے ساتھ انعقاد ۔

Planning ceremony held successfully in Kazipet

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ضلع ہنمکنڈہ کے قاضی پیٹ کے 48ویں ڈویژن، درگاہ علاقے میں آج عوامی حکومت کی ترقیاتی منصوبہ بندی – 99 دنوں کی عمل درآمد منصوبہ بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مقامی عوامی نمائندے، میونسپل عملہ اور پارٹی رہنما شریک ہوئے اور تقریب کو کامیابی سے انجام دیا۔

اس تقریب کے معزز مہمان 48ویں ڈویژن کارپوریٹر، محترمہ محمدسرتاج بیگم تھے۔ تقریب میں سابق کارپوریٹرمحمد ابوبکر ایڈوکیٹ، ڈویژن کے صدر سنگار روی پرساد، اے آر پیز سٹل سریدیوی، تال وجے، نگمانی اور ڈویژن سینٹری انسپکٹر سُدھاکر ریڈی بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ میونسپل عملہ اور مقامی رہنماؤں میں کوترابوین سری نواس، ایس کے سرور، گنڈھم ستیش، کنومل رویندر اور امجد نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے اس موقع پر عہد کیا کہ عوامی حکومت کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے تحت آنے والے 99 دنوں کے منصوبے کو مؤثر اور کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا، تاکہ مقامی عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

News Source : Aleem Danish