جمعیۃ علماء بمرس پیٹ،ضلع وقارآباد کی جانب سے ماہ رمضان میں مستحقین میں رمضان راشن پیکجیس کی تقسیم۔

Distribution of Ramadan ration packages among the deserving during the month of Ramadan by Jamiat Ulema Bumraspet, District Viqarabad

(اپنا ورنگل)

وقارآباد :

جمعیۃ علماء بمرس پیٹ تعلقہ کوڑنگل،ضلع وقارآباد کی جانب سے آج بمرس پیٹ منڈل کے 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکیجیز کی تقسیم عمل میں آئی

مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے مشورے سے اور مولانا عبدالباسط رشادی صاحب صدر جمعیۃ علماء تعلقہ کوڑنگل و جناب محمد ابراہیم صاحب صدر جمعیۃ علماء بمرس پیٹ منڈل کی نگرانی میں آج جمعیۃ علماء بمرس پیٹ کی پوری ٹیم نے کھانے پینے کی عمدہ قسم کی ضروری اشیاء پر مشتمل راشن کٹس تیار کیا اور منڈل کے مستحقین کے حوالے کیا۔

اس موقع پر حافظ محمد یوسف صاحب خازن جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے جمعیۃ علماء بمرس پیٹ کے اس اقدام کی ستائش کی اور مستقبل میں اس قسم کے دینی وفلاحی امور کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔جمعیۃ علماء بمرس پیٹ اپنے تمام اراکین ومعاونین کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس کارِ خیر میں تعاون کیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz