عوام کو بہتر سہولیات دیں ،ورنگل کلکٹرستیا شاردا کا ڈاکٹرز کو حکم۔

Warangal Collector Satya Sharda orders doctors to provide better facilities to the people

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ورنگل کی کلکٹر اور ضلعی مجسٹریٹ ڈاکٹر ستیہ شاردا کی زیر نگرانی  کلکٹر کانفرنس ہال میں ضلع کے ضلعی میڈیکل ہیلتھ آفسر اور سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین اور ڈاکٹرز کو وقت کی پابندی کرنی چاہیے اور عوام کو دی جانے والی سہولیات میں غفلت نہ برتی جائے۔

سرکار کی بیومیٹرک پالیسی کو لازمی طور پر فالو کرنا ہوگا۔ ایریا ہسپتال وردہنا پیٹ، جی جی ایچ نرسمپٹ، سی کے ایم، ایم جی ایم، ریجنل ہسپتال اور ضلعی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں جاری ترقیاتی کام فوری مکمل کریں۔ ان میڈیکل اداروں میں ضروری انفراسٹرکچر اور تعیناتیوں کے لیے تجاویز بھیجیں۔

سرکار کے ہدف پورے کریں۔اس پروگرام میں ضلعی ہیلتھ آفسر ڈاکٹر بی سامباشیوراؤ، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہری چندرا ریڈی، ڈاکٹر بھرت کمار، ڈاکٹر کشن، ڈاکٹر لکشمی دیوی، آر ایم او ڈاکٹر مرلی، ڈاکٹر اشوینی کمار دیگر موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz