Special Taraweeh prayers for women held at Khanqah Abu Faiz Chishtia, Bidar

(اپنا ورنگل)
بیدر :
حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض ٹرسٹ بیدر کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں خواتین کے لیے عبادت اور تلاوتِ قرآن کی سہولت فراہم کرتے ہوئے خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابو الفیض چشتیہ، پورہ بیدر میں خواتین کے لیے نمازِ تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق نمازِ عشاء ٹھیک 8:30 بجے ادا کی جائے گی، جس کے بعد باجماعت نمازِ تراویح کا اہتمام ہوگا۔ اس موقع پر حافظہ و قاریہ محترمہ محمد ریشما فاطمہ (روضتی نظامی صاحبہ) روزانہ نمازِ تراویح میں 2 پارے قرآنِ مجید سنانے کی سعادت حاصل فرمانئیگی۔خبر کے مطابق یہ سلسلہ یکم رمضان المبارک سے 15 رمضان تک جاری رہے گا، تاکہ خواتین کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآنِ مجید سننے اور عبادت کا موقع میسر آئے۔
مزید یہ کہ خانقاہ میں سماعتِ قرآن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس کے تحت رمضان المبارک کی 2، 3 اور 4 تاریخ کو قرآنِ مجید سنانے کی سعادت حاصل ہوگی۔ سماعتِ قرآن کا آغاز صبح ٹھیک 10:00 بجے ہوگا۔
آخر میں خانقاہ کی انتظامیہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض ٹرسٹ بیدر نے بیدر شہر اور اطراف کی تمام خواتین سے گزارش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر نمازِ تراویح اور سماعتِ قرآن کی برکات سے مستفید ہوں اور رمضان المبارک کی سعادتیں حاصل کرے۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

