خانقاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ میں ماہانہ محفلِ ذکر کا انعقاد، آج20 شعبان کو بعد نمازِ مغرب ہوگا۔

A monthly gathering of remembrance will be held at the Khanqah of Hazrat Khwaja Abul Faiz today, 20th Shaban, after Maghrib prayers

(اپنا ورنگل)

بیدر :
خانقاہ شریف حضرت سیدناخواجہ ابوالفیضؒ بیدر میں حسبِ عمل ماہانہ محفلِ ذکر کا انعقاد آج20 شعبان المعظم بمطابق 9 فروری بروز پیر کو بعد نمازِ مغرب عمل میں آئے گا۔محفلِ ذکر کی یہ روح پرور نشست حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ بیدرکی خانقاہ میں منعقد ہوگی۔

جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اس بابرکت محفل کی نگرانی حضرت مولاناسید شاہ معین الدین حسینی صاحب (جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ، نائب صدر جماعت اہلِ سنت کرناٹک)فرمائیں گے۔

منتظمین کے مطابق محفلِ ذکر کے بعد تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اہلِ ایمان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر اس روحانی محفل سے فیضیاب ہوں۔

News Source : M.A. Samad Manju wala