Hearty congratulations to Shabana Ijazuddin, Sarpanch of Madhol Major Gram Panchayat, from Jamiat Ulema Telangana
(اپنا ورنگل)
مدھول :
جمیعت علماء شاخ مدھول کی رکن محترمہ شبانہ اعجازالدین کے مدھول میجر گرام پنچایت کے سرپنچ منتخب ہونے پر جمیعت علماء تلنگانہ کے ریاستی جنرل سکریٹری حضرت پیر خلیق احمد صابر، ریاستی نائب صدر جمیعت علماء حضرت مولانا مصدق القاسمی اور ڈاکٹر حافظ محمد امام موسیٰ اعظم ابراہیمی (امریکہ) نے دلی مسرت و اطمینان کا اظہار کرتےہوئے شال پوشی وگل پوشی کی اورقائدینِ جمیعت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محترمہ شبانہ اعجازالدین کی یہ کامیابی نہ صرف مدھول بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دیانت داری، اخلاص اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دیں گے اور میجر گرام پنچایت مدھول کی ہمہ جہت ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس اہم منصب پر ان کی مددونصرت فرمائے اور عوام کی امیدوں اور اعتماد پر پورا اترنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔اسی موقع پر حافظ عبدالقوی صدر جمیعت علماء مدھول اور مفتی محمد رئیس الدین قاسمی جنرل سکریٹری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمیعت علماء کے زیرِ اہتمام اور نو منتخب سرپنچ مدھول کے تعاون سے عوامی رفاہی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرپنچ انتخابات میں عوامی رائے کو کامیابی کے ساتھ متحد کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، جو عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمیعت علماء اور سرپنچ مدھول مل کر مدھول کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت مستعد رہیں گے۔
اس دوران صدر جمیعت علماء ضلع نرمل مفتی عبدالغنی قاسمی صاحب، مفتی الیاس حامد قاسمی صاحب جنرل سکریٹری ضلع نرمل ، شکیل ملک خان صدر یونائیٹڈ فورم مدھول، سید مختار علی مالک سٹیزن فنکشن ہال اور سید اویس صاحب صدر ہیلتھ کلب نے بھی نو منتخب سرپنچ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
News Source: Mufti Mohd. Rayeed Qasmi

