وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر کو اسکول لیڈر ایوارڈ 2026؁ٗ سے نوازاگیا۔

Wisdom Institutions Bidar awarded School Leader Award 2026

(اپنا ورنگل)

بیدر :

شہر گلستاں بنگلور ومیں ”اسکول لیڈرس ایواڈ کانفرنس 2026؁“ٗ، 17/جنوری کو بیریز سوہاردا بھون بنگلورومیں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں وزڈم انتظامیہ کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے وزڈم مینجمنٹ بیدر کومہمان خصوصی جناب نصیراحمد صاحب ایم ایل سی وسیاسی مشیربرائے وزیراعلیٰ حکومت کرناٹک اور فیمی (فیڈریشن آف مینارٹیز ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس) کے مرکزی وریاستی عہدیداران کے بدست ”اسکول لیڈرس ایواڈ کانفرنس 2026؁‘سے سرفراز کیاگیا۔

یہ ایوارڈ محمدصلاح الدین فرحان (ولد محمد آصف الدین) سکریڑی وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر کو عطاکیاگیا۔اس ایوارڈ کے حوالے سے 22/جنوری 2026؁ء کو وزڈم ادارہ جات بیدر کے تما م ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں محمد صلاح الدین فرحان کو تہنیت پیش کی گئی۔ گلپوشی، شالپوشی کے ساتھ اسٹاف نے محترمہ حنا کوثر (M.Sc, B.ed) ہیڈمسٹریس، اور عائشہ رضوانہ ہیڈمسٹریس (M.A, B.ed)اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مبارک باد دیتے ہوئے تحفے تحائف پیش کرکے اپنے دلی محبت، خوشی اور مسرت کااظہارکیا۔

دعا کی کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو اور ان کے ادارے کو مزید ترقی دے۔ اس موقع پر محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ(والدہ محمد صلاح الدین فرحان) مینجنگ ٹرسٹی اور ڈاکٹر امیمہ محمد (بیگم صلاح الدین فرحان) مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھے۔پروفیسر یس مدار پرنسپال نے تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزڈم ادارہ جات کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں ہرفیصلہ اور پروگرام Inclusive(شمولیتی) انداز میں ہوتے ہیں۔

جن میں پیارنٹ اور انتظامیہ کی شمولیت ہوتی ہے۔ ادارہ کے بانی صدر محمد آصف الدین کی شخصیت ملکل بھر کے ملی، تعلیمی اور سماجی حلقوں میں معروف ومقبول ہے۔ آپ نے ملک کی واحد سب سے بڑی اسلامی طلبہ تنظیم (SIO Of INDIA) کے قومی سطح پر بحیثیت آل انڈیاسکریڑی (میقات 1997-1999) قیادت کاموقع حاصل رہاہے۔ آپ تعلیم کے میدان میں وسیع تجربہ کے ساتھ ایک مبنی براقدار تعلیم کا ویژن رکھتے ہیں جو ملک اور سماج کی ترقی کا ضامن ہے۔

سید علی سر اڈمنسٹریٹر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے۔مسٹر ارون کمارپاٹل، سریش سر، عائشہ رضوانہ، حناکوثر اور مولانا افسرعلی نعیمی ندوی اور سلیم سر نے بڑے جوش وخروش کے ساتھ تہنیتی تقریب کے انتظامات کی نگرانی کی۔ وزڈم پی یوکالج، نیٹ اکاڈمی، ہائی اسکول، پرائمری اسکول (آل برانچس)، کاکثیرتعداد میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف شریک تھا۔ مٹھائی تقسیم کی گئی۔ جشن کاسا ماحول رہا۔۔۔

News Source : M..A. Samad Manju wala