The welfare of humanity is the basic thought of Jamiat Ulema, and for the strengthening of Jamiat Ulema, Maulana Muhammad Abdullah Azhar Qasmi, President of Jamiat Ulema District Waqarabad, addressed a special session held at Jamia Masjid Bumraspet
(اپنا ورنگل)
وقارآباد :
جمعیۃ علماء کو تعلقہ اور منڈل سطح پر مستحکم اور مضبوط کرنے کے غرض سے مورخہ 21 جنوری 2026 کو جامع مسجد بمرس پیٹ میں مولانا محمد عبدالباسط رشادی صاحب صدر جمعیۃ علماء تعلقہ کوڑنگل کی زیر صدارت اور جناب محمد ابراہیم صاحب صدر جمعیۃ علماء بمرس پیٹ منڈل کی نگرانی میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔
جس میں منڈل بمرس پیٹ کے سنجیدہ اور فکرمند احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس خصوصی نشست سے مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلا لحاظ مذہب و ملت انسانیت کی فلاح و بہبودی کے فکر کرنا اور مسلمانوں کی دینی ملی تشخص و پہچان کی حفاظت کے ساتھ ان کے مشکلات کو دور کرنا جمعیۃ علماء کی بنیادی فکر ہے اور جمعیۃ علماء کی سرگرمیوں اور خدمات کا دائرہ کافی وسیع ہے۔

لہذا ہمیں جمعیۃ علماء کے اغراض و مقاصد کو پہچاننا اور اس کے کاز کو گاؤں،منڈل اور تعلقے سے لے کر شہر تک پہنچانا ہے۔اس نشست میں ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،حافظ محمد یوسف صاحب کوڑنگل خازن جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،مفتی سید شکیل احمد قاسمی صاحب،
مولانا عثمان قاسمی صاحب دولت آباد،مولانا امیراللہ خاں صاحب دولت آباد،حافظ محمد آصف صاحب کوڑنگل،حافظ محمد یوسف سلیم صاحب تنکی میٹلہ،جناب محمد جلیل صاحب تنکی میٹلہ،جناب محمد صدام صاحب کے علاوہ معززین اور سنجیدہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

