نظام آباد اربن مینارٹیز ویڈیو اینڈ فوٹوگرافرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سیاسی قائدین کے ساتھ پروگرام۔

Nizamabad Urban Minorities Video and Photographers Welfare Association’s program with political leaders

(اپنا ورنگل)

نظام آباد  :

نظام آباد اربن مینارٹیز ویڈیو اینڈ فوٹوگرافرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سیاسی قائدین کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کیشو وینو (چیئرمین نظام آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی) محمد نصیر اور شکیل احمد (ٹاؤن صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) شریک ہوئے۔

مہمانوں کا شال اور پھول پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر کیشو وینو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اسکیموں میں ایسوسی ایشن کے اراکین کو ڈبل بیڈروم مکانات، گھر کی تعمیر کے لیے اندرامیلو اسکیم کے تحت قرض کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ نظام آباد پولیس کمشنریٹ سے بات چیت کے بعد یونین ممبران کو شناختی کارڈ بھی جاری کرائے جائیں گے۔

شکیل احمد نے کہا کہ رات کے اوقات میں ایسوسی ایشن کے پروگراموں کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو فوری طور پر پولیس کے علم میں لاکر حل کیا جائے گا تاکہ اراکین بلا خوف و خطر اپنی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔پروگرام کے دوران ایسوسی ایشن کی جانب سے یونین ممبران میں شناختی کارڈ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر صدر مصدق علی، افروز علی نائب صدر نوشید عمران، سیکریٹری وسیم احمد، جنرل سیکریٹری عقیل مجیب، جوائنٹ سیکریٹری ماجد افروز، خزانچی شیخ معید، محمد رفیع، آرگنائزر محمد معیز، عبدالعلی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

News Source : Nadeem Ahmed