Hazrat Shaykh-ul-Islam, the founder of Jamia Nizamia, a brilliant personality, Inaugurated the Shajra Kathira ceremony for the first time in a century and a half, and addressed by prominent scholars and great Sheikhs. A successful meeting was held at the Ma’had Barakat-ul-Uloom for Girls, attached to Jamia Nizamia, Hyderabad
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
سیاح عالم ابوالمشائخ حضرت مولانا الحاج صوفی خواجہ سید مرتضیٰ علی شاہ حسینی المعروف بہ صوفی افسر پاشاہ صاحب قبلہ مدظلہ سجادہ نشین قطب الاقطاب حضرت سیدنا خواجہ شمس الدین غازیؒ عثمان آباد مہاراشٹرا نے آج سہ پہر معھد برکات العلوم للبنات ملحقہ جامعہ نظامیہ جاوید نگر عیدی بازار ریلوے برج حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے دو واسطوں سے حضرت شیخ الاسلام امام محمد انواراللہ فاروقیؓ بانیء جامعہ نظامیہ سے تعلقِ نسبت و سلسلہء خلافت ہے پہلا واسطہ حضرت ابوالحسنات علامہ الحاج سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادریؒ محدث دکن رحمہ اللہ کے سمدھی اور میرے چھوٹے دادا حضرت سید شاہ عبدالرزاق قادری چشتیؒ جامع السلاسل سے پھر دوسرا واسطہء خلافت میرے چچا زاد چاچا حضرت سید شاہ صفی اللہ حسینیؒ بیجا پوری سے براہ راست مجھے خلافت کی سعادت مندی فیروز مندی حاصل ہے الحمدللہ،انہوں نے یہ بھی کہاکہ حضرت بانیء جامعہ نظامیہ رحمہ اللہ حیدرآباد دکن کی علمی و روحانی تاریخ میں حضور شیخ الاسلام والمسلمین عارف باللہ والارضیین حقیقت آگاہ معرفت دستگاہ امام اہل سنت حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگؒ بہادر بانیء جامعہ نظامیہ کا نام ایک درخشاں ستارے کی حیثیت رکھتا ہے ۔
آپ برصغیر کے ان عظیم اکابرین میں سے تھے جنہوں نے علمِ دین ، تصوف ، اصلاحِ معاشرہ اور ملت کی رہنمائی میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ اس امر کا انکشاف سیاحِ عالم حضرت مولانا الحاج صوفی افسر علی شاہ قادری نقشبندی چشتی سہروردی جامع السلاسل نے حضرت شیخ الاسلام حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقیؒ فضیلت جنگ بہادر رحمہ اللہ کے شجروں کی جلد رابع کی رسم اجراء انجام دینے سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا – زیر حمایت نبیرہء حضور شیخ الاسلامؒ پیر طریقت حضرت مولانا الحاج قاضی عبدالحق محمد رفیع الدین فاروقی قادری نقشبندی چشتی سہروردی جامع السلاسل معزز رکن مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ نے جلد رابع کی رسم اجراء انجام دی- مولانا حافظ محمد عبداللہ حذیفہ نقشبندی مجددی قادری جامع السلاسل کی قراءت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا –
مولانا حافظ الحاج سید شاہ منور علی منان نقشبندی بانی و صدر تنظیم ائمہ و خطباء اہلسنت و جماعت فاروق نگر شادنگر ،محمد خان غوری اور قاضی حافظ محمد عظمت اللہ جعفری نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں ہدیہء نعت شریف پیش کی -عمدۃ الحکمت حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری جامع السلاسل بانی مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ نے صدارت کی -حضرت صوفی سید شاہ افسرعلی قادری جامع السلاسل نے حضور شیخ الاسلام عارف باللہ امام حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگؒ کی علمی ، دینی ، ملی و روحانی خدمات حیدرآباد دکن کی تاریخ میں حضور شیخ الاسلامؓ عارف باللہ امام حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگؒ کا نام ایک درخشاں ستارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ برصغیر کے ان عظیم اکابرین میں سے تھے جنہوں نے علمِ دین ، تصوف ، اصلاحِ معاشرہ اور ملت کی رہنمائی میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
چوبیسویں اولاد امجاد عطائے رسولؐ خواجہ غریب النوازؒ رہبر شریعت پیر طریقت حضرت مولانا الحاج خواجہ سید غیاث الدین معینی چشتی اجمیری جانشین سجادہ نشین دیوان جی حضرت خواجہ سید صولت حسین معینی چشتی اجمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور شیخ الاسلامؒ نے بے شمار کارہائے نمایاں انجام دیئے قابل ذکر جامعہ نظامیہ جیسا عظیم وقدیم دینی ادارہ قائم کرکے بر صغیر میں علومِ اسلامیہ کی ترویج و اشاعت کا بے مثال کارنامہ انجام دیا ۔ جامعہ نظامیہ آج بھی آپ کی بصیرت اور فکر کا زندہ ثبوت ہے ، جہاں سے ہزاروں علماء و حفاظ تیار ہوکر دنیا بھر میں دینِ اسلام کی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ علمی میدان میں آپؒ ایک جلیل القدر محدث ، فقیہ اور مفسر تھے۔ رئیس القلم فصیح اللسان حضرت مولانا مفتی محمد فصیح الدین نظامی اشرفی سابق صدر مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور شیخ الاسلام بانیء جامعہ نظامیہ رحمہ اللہ کی تصانیف و تالیفات میں انوار احمدی ، مقاصد الاسلام کے 11 حصے ، حقیقۃ الفقہ دو جلدیں ، کتاب العقل و دیگر علمی کتب شامل ہیں، جو آج بھی مدارسِ دینیہ اور علمی حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
آپؒ نے فقہ حنفی اور مسلک اہلِ سنت کی غیر معمولی ترجمانی نہایت ہی مضبوط علمی بنیادوں پر کی۔روحانی اعتبار سے آپ ایک صاحبِ حال بزرگ اور کامل مرشد گذرے ہیں ۔ فخرنظامیہ حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیزاللہ قادری نقشبندی مجددی ّافتخاری شیخ العقائد جامعہ نظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت شیخ الاسلام بانیء جامعہ نظامیہ رضوان اللہ علیہ کے ہزاروں تشنگانِ علم و معرفت نے آپ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوکر اصلاحِ نفس کی دولت پائی اور ہزاروں علماءکرام اور حفاظ فیضیاب ہوئے ۔ انیس ملت حضرت مولانا الحاج ابوعمار عبدالقادر سیفیؔ عرفان اللہ شاہ نوری نقشبندی جامع السلاسل بانی انجمن سیف الاسلام خلوت مبارک نے کہاکہ مجھے مدینہ منورہ میں حضرت الحاج صوفی سیدافسرعلی شاہ صاحب قبلہ جامع السلاسل سے شرف ملاقات کے دوران حضرت سے استفسار کرنے پر فوراّّ آپ نے حضرت شیخ الاسلام بانئ جامعہ نظامیہ امام حافظ محمد انواراللہ فاروقیؒ سے دو واسطوں کی خلافت سے مطلع ہونے پر آپ حضرت افسر علی شاہ قبلہ نے مجھے بھی دو واسطوں سے حضرت بانیء جامعہ نظامیہ رضوان اللہ علیہ کی جامع السلاسل کی خلافتوں سے سرفراز فرمایا آج الحمدللہ تمام سلسلوں کی خلافتوں سے معمور شجرہء عالیہ جلد رابع مجھے عطا ہوا ہے جو ہمارے لئے توشہء آخرت ہے-
بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر نے کہاکہ حضور شیخ الاسلام عارف باللہ امام حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگؒ کی حیاتِ مبارکہ امتِ مسلمہ کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ آپ کی علمی، دینی، ملی اور روحانی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلیں آپ کے فیضان سے مستفید ہوتی رہیں گی۔ امیر امارت امت اسلامیہ حضرت مولانا قاضی الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری چشتی مداری جامع السلاسل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ نظامیہ جیسا عظیم دینی ادارہ قائم کرکے برصغیر میں علومِ اسلامیہ کی ترویج و اشاعت کا بے مثال کارنامہ انجام دیا۔
جامعہ نظامیہ آج بھی آپ کی بصیرت اور فکر کا زندہ ثبوت ہے، جہاں سے ہزاروں علماء و حفاظ تیار ہوکر دنیا بھر میں دینِ اسلام کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔علمی میدان میں آپؒ ایک جلیل القدر محدث ، فقیہ اور مفسر تھے۔ آپ کی تصانیف میں انوار احمدی ، حقیقۃ الفقہ دو جلدیں اور دیگر علمی کتب شامل ہیں، جو آج بھی مدارس اور علمی حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ آپؒ نے فقہ حنفی اور مسلک اہلِ سنت کی ترجمانی نہایت مضبوط علمی بنیادوں پر کی ۔روحانی اعتبار سے آپ ایک صاحبِ حال بزرگ اور کامل مرشد تھے۔ ہزاروں تشنگانِ معرفت نے آپ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوکر اصلاحِ نفس کی دولت پائی۔ آپ کی خانقاہ علم و عمل، ذکر و فکر اور اخلاقِ حسنہ کا مرکز بنی رہی ملی خدمات کے میدان میں حضور شیخ الاسلامؒ نے مسلمانوں کی دینی و تعلیمی بقا کے لیے جدوجہد کی۔
برطانوی دور میں جب ملت کو فکری و تہذیبی چیلنجز درپیش تھے، آپؒ نے زہد ورع تقویٰ و توکل و مضبوط دینی تشخص کی بنیاد رکھی اور نئی نسل کو ایمان و عمل سے جوڑنے کا عظیم فریضہ انجام دیا۔حضور شیخ الاسلام عارف باللہ امام حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگؒ کی حیاتِ مبارکہ امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ کی علمی، دینی، ملی اور روحانی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلیں آپ کے فیضان سے مستفید ہوتی رہیں گی۔ نگران جلسہ حضرت مولانا الحاج مفتی ابوعبداللہ اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری چشتی سہروردی جامع السلاسل مولوی کامل جامعہ نظامیہ و بانی معھد برکات العلوم للبنات ملحقہ جامعہ نظامیہ نے خطبہء استقبالیہ دیا –
پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی قادری نقشبندی چشتی سہروردی جامع السلاسل نے جلد رابع حضور شیخ الاسلام والمسلمین عارف باللہ والارضیین حقیقت آگاہ معرفت دستگاہ استاذ اولیاءاللہ و سلاطین آصفیہ کے شجرہء عالیہ کی چوتھی جلد جو ڈیڑھ صدی میں پہلی مرتبہ شجروں کی ترتیب و پیشکش کرکے منظر عام پر لایا ہے- اس موقعہ پر مفسر قرآن علامہ محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ محمد جعفر۔محی الدین نقشبندی ، مولانا حافظ الحاج محمد عبدالباری ساجد قادری قدیری واڑی جنکشن ،مولانا سید شاہ شمشیر حسینی امتیاز پاشاہ ،مولانا سید شاہ سعادت اللہ بخاری ، مولانا شاہ محمد عبد الرحیم سہروردی ، مولانا ڈاکٹر الحاج خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ ،مولانا سید شاہ عبدالوہاب حسینی قادری چشتی ، مولانا سید شاہ ستار حسینی بندہ نوازی، مولانا سید شاہ سیف اللہ حسینی بندہ نوازی ،
مولانا سیدشاہ خواجہ محمد محمد الحسینی طلحہ پاشاہ ، مولانا سیدشاہ فرید الدین محمد محمدالحسینی مسعود بابا بندہ نوازی ،مولانا میر مصطفی علی عرفانی ،مولانا میر غلام محمد طیب علی عارف نواب ، مولانا میر خرم نواب ، مولانا صوفی عبد الصمد شطاری ،مولانا اسد ثنائ ، مولانا سید خالد حسین چشتی ، مولانا صوفی حافظ محمد شاہنواز ابوالعلائ ، مولانا خواجہ شاہ محمد مہتاب چشتی کربلایء ، مولانا الحاج حافظ سید شاہ انعام اللہ قادری مزمل بابا ، مولانا محمد عبدالغنی شاہ قادری ، مولانا سید شاہ اقبال حسینی صوفی مخدومی ،مولانا عبداللہ بن سالم بایمین جامع السلاسل، مولانا عامر بن عود بلیشورم ،الحاج محمد عبدالمبین انصاری قادری جامع السلاسل، الحاج محمد عبدالباری انصاری نقشبندی مجددی قادری جامع السلاسل ، مولانا محمد اسماعیل معصوم پاشاہ ہاشمی ، مولانا محمد برکت علی خان عمران قادری، جناب محمد الطاف نعمتی قادری ،
صوفی محمد قادر رفاعی جناب محمد معین مازن انصاری ، مولانا صوفی عرفان ڈائریکٹر حیدرآباد انٹرنیشنل اسکول و دیگر حضرات موجود تھے- اس موقعہ برادران حقیقی اسدالعلماء ،الحاج محمد عبدالمبین انصاری قادری ابوالعلائ ، الحاج محمد عبدالباری انصاری نقشبندی مجددی قادری معصومی مداری کے علاوہ فرزند اسدالعلماء، مولوی محمد معین مازن انصاری قادری نقشبندی چشتی سہروردی مداری کو حضرت سید افسر پاشاہ صاحب قبلہ مدظلہ نے 11765 خلافتیں عطا فرمائیں- اس موقعہ پر جمیع شرکاء کے لئے معھد برکات العلوم میں تناول طعام کا اہتمام کیا گیا تھا –
News Source : State Samachar

