"The light of forty days of hard work, the spirited gathering of MS School students at Mecca Masjid, the successful completion of ‘Mission Fajr 2025’
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد:
مکہ مسجد کا نورانی منظر اس وقت قابل دید تھا جب ایم ایس اسکول کے سینکڑوں طلبا نے 14 دسمبر کی صبح نماز فجر باجماعت ادا کی۔ ایم ایس اسکول کی جانب سے منعقدہ ’’مشن فجر 2025‘‘ اس سال بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔رپورٹ کے مطابق، ایم ایس اسکول کے طلبا نے چالیس دنوں تک بلا ناغہ نماز فجر کی پابندی کی، جس کے اختتام پر مکہ مسجد میں اجتماعی طور پر نماز فجر ادا کی گئی۔

اس موقع پر طلبا نے عہد کیا کہ وہ نہ صرف فجر بلکہ پانچوں وقت کی نمازوں کی باقاعدگی سے ادائیگی جاری رکھیں گے۔ایم ایس ادارہ کی جانب سے ہر سال نماز کی پابندی اور خاص طور پر طلبا میں صبح سویرے اٹھنے کی عادت پیدا کرنے کے مقصد سے ’’مشن فجر‘‘ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جو دینی و تربیتی لحاظ سے ایک مثالی مہم ثابت ہورہی ہے۔

News Source : Agency

