Forest police in Telangana to get facilities equal to state police
Forest Martyrs Day
(اپنا ورنگل)
ورنگل۔/11ستمبر
حیدرآباد: وزیر جنگلات و ماحولیات کونڈا سریکھا نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ تلنگانہ میں جنگلاتی پولیس کو بہت جلد وہی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو ریاستی پولیس کو حاصل ہیں۔ انہوں نے یہ بات بہادر پورہ کے نہرو زولوجیکل پارک میں منعقدہ Forest Martyrs Day قومی تقریب کے دوران کہی۔یہ پروگرام محکمہ جنگلات کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں ان اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو جنگلات کے تحفظ کے دوران اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔ وزیر کونڈاسریکھا نے کہا کہ حکومت جنگلاتی شہداء کے اہل خانہ کی مدد جاری رکھے گے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گے۔جنگلاتی پولیس کا کردار کے تعلق سے وزیر کونڈاسریکھا نے زور دیا کہ جنگلاتی پولیس تحفظ کے اقدامات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مساوی تسلیم کیا جائیگی، اور حکومت ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
News Source : Agency


