Sri Hari Rao Felicitated the newly elected Sarpanchs of Mamda and Laxman Chanda with the shawl
(اپنا ورنگل)
نرمل :
نرمل اسمبلی حلقہ انچارج کچاڈی سری ہری راؤ نے جمعہ کے دن مامڑہ اور لکشمن چاندہ منڈل کے نومنتخب سرپنچوں کی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سرپنچ انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج عوام کے کانگریس حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہیں۔
یہ پروگرام ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع سری ہری راؤ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جہاں کامیاب سرپنچوں کو شال اوڑھا کر ان کی کامیابی کا خیرمقدم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں وہی امیدوار کامیاب ہوئے جنہیں کانگریس کی جانب سے مکمل تائید حاصل تھی۔ وزیر اعلیٰ اے۔ریونت ریڈی کی قیادت میں گزشتہ دو برسوں کے دوران شروع کی گئی فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں نے عوام کے دلوں میں حکومت کے لیے بھروسہ مزید مضبوط کیا ہے۔
جن سرپنچوں کی شالپوشی کی گئی ان میں گائیدپلی سرپنچ سونیا سنتوش، گولڈ سرپنچ موتی بائی، اننتاپیٹ سرپنچ تیرومل، کشن راؤ پیٹ سرپنچ وسانت راؤ، نیو لنگم پلی سرپنچ بیما گنگنّا، رائیداری سرپنچ بنکا تروپتی، اور وڈيال سرپنچ پی۔ نریش شامل تھے۔ سابق زیڈ پی ٹی سی رکن منگیا نائیک نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا۔
اس موقع پر منڈل پارٹی صدور وڈنالہ راجیشور، سابق ایم پی پی نریش ریڈی، کملاکر راؤ، سنتوش راتھوڑ، سابق زیڈ پی ٹی سی منگیا نائیک اور دیگر مقامی کانگریس قائدین موجود تھے۔
News Source : M.A. Waheed

