Successful holding of All India Mushaira in Jagtial organized by Ittehad Millat Islamia Hind Jagtial and Muskan Welfare Society

(اپنا ورنگل)
جگتیال:
جگتیال میں اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال اور مسکان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام رائل فنکشن ہال میں کل ہند مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس مشاعرہ میں ساجدہ خان فرسٹ سونڈ سسٹم انجنئیر وومن ‘ رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار ‘ طارق انصاری مائینارٹی کمیشن چئیرمین ‘ طاہر بن حمدان تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین ‘ عظمی شاکر صاحبہ وومنس کمیشن ممبر ‘ عبدالقادر مجاہد کواپشن ممبر ‘ مطیع الدین ابرار بیڑی لیوز کنڑاکٹر ‘ حبیب الدین طلحہ ‘ محمد روف بیڑی لیوز کنڑاکٹر ‘ محمد مجیب الدین INTUC ‘ عبدالنعیم مسکان نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔
مشاعرہ کا آغاز حافظ ضیاء الدین کے قرآت کلام پاک سے ہوا عارف سیفی نے نعت پیش کی صدر مشاعرہ طاہر بن ہمدان چئیرمین اردو اکیڈمی نے اپنے خطاب میں اردو کے فروغ کے لیے بچوں کو اردو میڈیم اسکولوں میں داخلہ دلوانے کا اولیاء طلباء کو مشورہ دیا انہوں نے اردو کے فروغ میں مشاعروں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور تلنگانہ ریاست میں اردو کے فروغ میں اردو اکیڈمی کے رول کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت اردو کے فروغ میں کافی سنجیدہ اقدامات عمل میں لارہی ہیں ۔
اس موقع پر انہوں نے منتظم مشاعرہ محمود علی افسر کی کاوشوں کی سراہنا کی اور کامیاب مشاعرہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے اردو اکیڈمی تلنگانہ کے انعقاد سے حیدرآباد میں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد کروانے کا اعلان کیا ‘ رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے اپنی تقریر میں کہا کہ اردو مسلمانوں کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے عوام کی زبان ہے انہوں نے اردو کی ترقی و ترویج کے اقدامات کرنے کا تیقن دیا اس مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء جناب الطاف ضیاء مالیگاوں ‘ حسن کاظمی لکھنو ‘ عارف سیفی یوپی ‘
ندیم نواز امراوتی ‘ ارشاد انجم مالیگاوں ‘ خادم رسول حیدرآباد ‘ مہک آرزو ‘ الزیبتھ مونا حیدرآباد ‘ امجد سلیم کریمنگر ‘ راہی کریمنگر ‘ اظہر کورٹلوی کے علاوہ مقامی شعراء میں نامور مزاحیہ شاعر ٹیپیکل جگتیالی’ لیاقت علی محسن ‘ مسیح الدین افسر انجنئیر نے بھی سامعین کو اپنے کلام سے محفوظ کیا سامعین نے الطاف ضیاء ‘ حسن کاظمی اور عارف سیفی کے کلام کو بہت پسند کیا
اور زبردست داد سے نوازا ارشاد انجم نے مشاعرہ کے نظامت کے فرائض انجام دیا مسیح الدین افسر انجنئیر نگران کار مشاعرہ رہے آرگنائزر مشاعرہ محمد محمود علی افسر چئیرمین اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال نے اس موقع پر مہمان خصوصی ‘ شعراء اکرام ‘ اور عوام کا شکریہ ادا کیا زبردست بارش کے باوجود عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مشاعرہ کو کامیاب بنایا۔
News Source : Syed Ghouse

