مکھتل سرکاری اسپتال میں پلس پولیو مہم کا افتتاح، بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

The Pulse Polio Campaign was inaugurated at Makthal Government Hospital, where children were administered polio drops

(اپنا ورنگل)

مکتھل :

مکتھل کے سرکاری اسپتال میں اتوار کے روز قومی پلس پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز مقامی وارڈ کونسلر الکوری پاونی نے ننھے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس کا مکمل خاتمہ صرف عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ کوئی بھی بچہ اس حفاظتی مہم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ جن بچوں کو اب تک پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے ہیں، انہیں فوری طور پر قریبی پولیو مرکز لے جا کر قطرے ضرور دلوائیں اور اس سلسلے میں دوسروں میں بھی بیداری پیدا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ مکتھل سرکاری اسپتال میں تقریباً 300 سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے، جبکہ طبی عملہ گھر گھر جا کر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔اس پروگرام میں کوآپشن رکن ولم پلی لکشمن، مارکیٹ ڈائریکٹر شالم، ڈاکٹر تروپتی، یادگیری، اے این ایم سدھا، آشا ورکرس مہیشوری، ستیہ نارائن، آنم پلی رمیش، دامرگدہ رامو سمیت اسپتال کے عملے اور دیگر معزز افراد نے شرکت کی۔

News Source : Mohd. Mujeeb