Ideal English Medium High School Nirmal awarded ‘Best School’ at ET Tech Awards
(اپنا ورنگل)
نرمل :
آئیڈیل انگلش میڈیم ہائی اسکول نرمل نے ایک اور قابلِ فخر کامیابی درج کرتے ہوئے ای ٹی ٹیک ایوارڈز (ET Tech Awards) میں بہترین اسکول ایوارڈ حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ تلنگانہ اسٹیٹ ریکگنائزڈ اسکول مینجمنٹ اسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا۔تقریب میں اسکول کی نمایاں کارکردگی، معیاری تعلیم، جدید تدریسی طریقوں اور اساتذہ و عملے کی انتھک محنت کو سراہا گیا۔
اس موقع پر مسٹر شیخ شبیر احمد، چیئرمین و پرنسپل آئیڈیل انگلش میڈیم ہائی اسکول، نے ادارے کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز اساتذہ، طلبہ اور پوری اسکول کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ای ٹی ٹیک ایوارڈز کا مقصد تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
آئیڈیل انگلش میڈیم ہائی اسکول کو ملنے والا یہ اعزاز اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسکول جدید، موثر اور معیاری تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
News Source : M.A. Waheed

