- Telangana Group 1 ranking list cancelled – re-examination of papers ordered; High Court’s sensational decision

: (اپنا ورنگل)
حیدرآباد – تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے گروپ-1 امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے 10 مارچ کوں جاری کی گئی جنرل رینکنگ لسٹ کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.ساتھ ہی مین امتحانات کے پرچوں کی دوبارہ جانچ (ری ویلیوایشن) کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ نئی جانچ کے بعد ہی مین امتحانات کے نتائج دوبارہ جاری کئے جائیں۔عدالت نے ٹی جی پی ایس سی کو اس عمل کے لئے آٹھ ماہ کا وقت دیا ہے۔ اگر دوبارہ جانچ ممکن نہ ہو تو نئے سرے سے امتحانات منعقد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ناماورپو راجیشور راؤ کی سربراہی والے بینچ نے 7 جولائی کو تفصیلی سماعت کے بعد سنایا۔ واضح رہے کہ 10 مارچ کوں ٹی جی پی ایس سی نے گروپ-1 امتحانات کے نتائج جاری کیے تھے۔ تاہم بعض امیدواروں نے مین امتحانات میں بے ضابطگیوں (Valuation irregularities) کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان شکایات کی سماعت کے بعد عدالت نے جنرل رینکنگ لسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔
News Source : Agency

