درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں جلسہ عظمت اولیاءاللہ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔

Jalsa Azmath Auliya Allah will be held at the Astana Qadriya Bagdal shrine

(اپنا ورنگل)

بیدر :

درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصوف، مورخہ 10 جمادی الثانی مطابق 2/ڈسمبر بروزمنگل صبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر زیر نگرانی پیرطریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری ”صاحب“ بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل انعقاد عمل میں آئیگا۔ پیر طریقت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاءفرمائےنگے ۔ڈاکٹر الحاج شاہ خلیفہ محمدادریس احمد قادری ”صاحب“کی نگرانی میں جلسہ عظمت اولیاءاللہ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔جلسہ کوعلمائے دین ، اساتذہ دارالعلوم قادریہ بگدل شریف مخاطب کرینگے ۔جلسہ درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قراءت کلام پاک سے ہوگااور طلبا دارلعلوم قادریہ بگدل ،ممتاز نعت خواں حمد ، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریںگے۔جمیع مریدین و معتقدین سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ حضرت کی نگرانی میں ہر ماہ دو مرتبہ مختلف علمائے دین کو مدوح کرکے قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اولیاءاللہ کی تعلیمات کو عام کیا جا رہا ہے ۔ ایک مرید نے کہاکہ یہاں آستانہ قادریہ بگدل میں ہر ماہ مختلف علمائےدین کو مدعو کرکے جلسہ منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ لو گ ان سے دین سیکھیں ۔جب ادب آجاتاہے تو بندہ عباد ت کرتاہے ۔ نماز ادا کرتاہے۔ماں باپ کی اطاعت و فرما برداری کرتاہے ۔ اطاعت کیلئے تعلیم و تربیت ضروری ہے ۔اللہ تعلیم سیکھنے والے بندے کو ستر صدیقین کا ثواب عطا کرتاہے۔جب انسان دنیا میں آتاہے تو سب سے پہلے اللہ اُس کوعلم عطا فرماتا ہے اور بعد میں تمام نعمتوں سے نواز تا ہے ،موصوف نے مزیدکہاکہ درگاہ آستانہ قادریہ میں ایک مرتبہ جو بندہ آتاہے اس کی دل میں تمنا پیدا ہوتی ہے کہ بار باریہاں آئیں ۔

 

اللہ والوں کی صحبت میں ایک لمحہ بیٹھنا ہزاروں سال کی عبادت سے بہتر ہے ۔ انہوں نے پیر طریقت شا ہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری” صاحب“ بگدلی کی روحانی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جتنی دیر بندہ اللہ والوں کی صحبت میں رہتاہے وہ اللہ والا بن کر رہتا ہے ۔ جو شخص دوسروں کو نفع پہنچاتاہے وہ اللہ والا ہے جس کی مثال یہاں آستانہ قادریہ بگدل میں ڈاکٹرشاہ خلیفہ محمدادریس احمد قادری صاحب موجود ہیں۔انہوں نے کہا ڈاکٹر ادریس احمد قادری نے آستانہ قادریہ میں جو نظم و ضبط قائم کیا ہے خاص کر اوقات نماز درگاہ کے دروازوں کو بند کرکے تمام مریدوں کو سختی سے نماز کی ہدایت دی جاتی ہے۔

News Source : M.A. Samad Manju wala