Dussehra holidays announced for educational institutions
حیدرآباد- 8/ ستمبر
(اپنا ورنگل )
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست کے طلباء کیلئے خوشخبری سنائی ہے۔ محکمہ تعلیم نے سرکاری اور خانگی اسکولوں کے لئے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں بروز پیر احکامات جاری کیے گئے۔ بتکماں تہوار سے لے کر دسہرہ تک تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست کے تمام اسکولوں کو 13 دنوں تک دسہرہ کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے کیلنڈر کے مطابق یہ تعطیلات 21 ستمبر سے 3 اکتوبر تک رہیں گی۔ اس کے بعد اسکول 4 اکتوبر کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم 5 اکتوبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے اسکول 6 تاریخ کو کھلنے کے امکانات ہیں۔ اسی دوران اس بار ان تعطیلات میں 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی اور دسہرہ ایک ہی دن آ رہے ہیں۔ مزید یہ کہ 28 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جونیئر کالجوں کو بھی چھٹیاں دی گئی ہیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

