
Muslim woman buys Ganesh laddoos for Rs 1.88 lakh – incident in Nirmal, Telangana
ورنگل۔/8ستمبر (اپنا ورنگل)
تلنگانہ کے نرمل میں گنیش وسرجن کے موقع پر ایک مسلم خاتون نے گنیش کے لڈو پرساد کو ہراج میں خرید لیا۔اطلاعات کے مطابق آدرش نگر کالونی میں منعقدہ گنیش کے لڈو کے ہراج کے دوران مسلم خاتون، امرین نے حصہ لیتے ہوئے ایک لاکھ 88 ہزار 888 روپے کی بولی لگا کر یہ لڈو حاصل کیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے اس اقدام کو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی جیتی جاگتی مثال قرار دیا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

