بھوبھارتی پروگرام کے تحت اراضی درخواستوں کا فوری تصفیہ کیا جائے: ضلع کلکٹر ورنگل کی ہدایت

  Land applications under the Bhoobharti program should be settled immediately

Warangal District Collector

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

ضلع کلکٹر ورنگل ڈاکٹر ستیا شاردا نے کہا کہ کسان حکومت کے مہتوا کانکشی بھوبھارتی پروگرام کے ذریعہ اپنی اراضی سے متعلق مسائل کے بروقت حل کے لیے پہل کریں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ درخواستوں کی جانچ کے عمل میں کسی بھی قسم کی تاخیر کے بغیر فوری طور پر تصفیہ کیا جائے۔کلکٹر نے اڈیشنل کلکٹر سندھیہ رانی اور ڈی آر او وجئے لکشمی کے ساتھ کلکٹریٹ میں روینیو عہدیداروں کے اجلاس میں بھوبھارتی کے نفاذ اور محصولات سے متعلقہ مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر کلکٹر نے کانفرنسوں میں موصول ہونے والی درخواستوں، مختلف ماڈیولز میں حل شدہ و زیرالتواء درخواستوں، جاری شدہ نوٹسوں اور فیلڈ لیول امتحانات کی تفصیلات طلب کیں۔ڈاکٹر ستیا شاردا نے زیر التواء درخواستوں کی وجوہات پر سوال اُٹھاتے ہوئے واضح کیا کہ تمام درخواستوں کا مقررہ وقت کے اندر تصفیہ کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی درخواست کو مسترد کیا جائے تو اس کی وجوہات واضح طور پر درج کی جائیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ سادہ بیع نامہ سے متعلق درخواستوں کی مکمل جانچ اور فیلڈ لیول پر فوری تصدیق کی جائے۔ اراضی سے متعلق درخواستوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ان کی نگرانی اور تیز رفتار نمٹانے کے اقدامات کیے جائیں۔کلکٹر نے مزید کہا کہ تمام منڈلوں سے سرکاری اراضی کی تفصیلات پیش کی جائیں اور تحصیلدار سرکاری ترقیاتی پروگراموں اور تعمیراتی کاموں کے لیے درکار اراضی متعلقہ محکموں کو فوری طور پر مختص کریں۔اس اجلاس میں آر ڈی او اوما رانی، مختلف منڈلوں کے تحصیلدار، کلکٹریٹ سپروائزرز اور روینیو اسٹاف سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz