Education Day Celebrations on the Birthday of Maulana Abul Kalam Azad
Students of Jamia Ayesha Salafia paid tribute at the "Education Day” gathering in Otkur
(اپنا ورنگل)
اوٹکور :
نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر کے جامعہ عائشہ سلفیہ میں آج امام الہند و مفسر قرآن مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پرایک عظیم الشان یوم تعلیم جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کی صدارت مولانا عبدالحنان جامعی بانی جامعہ نے کی۔ اس جلسے کا آغاز جامعہ کی طالبہ زینت بیگم کی قرآت کلام پاک سے ہوا اور عریبہ بیگم نے ایک نظم حمد باری تعالی پیش کی۔
اور جامعہ عائشہ سلفیہ ہائی اسکول کے طالبات نے امام الہند و مفسر قرآن؛ ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم و دور اندیش سیاسی قائد و ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار و مجاہد آزادی حضرت مولانا ابو الکلام ازاد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مولانا کے کارناموں اور ان کی سیاسی خدمات پر بھرپور روشنی ڈالی جامعہ کے طالبات نے مزید کہا کہ آج ہندوستان میں مولانا ازاد جیسی شخصیت کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستان کے شہریوں کو نفرت کے بجائے محبت کا پیغام دینے کی ضرورت ہے .
مولانا ابوالکلام ازاد نے ہندوستان کی آزادی میں مہاتما گاندھی جی اور پنڈت جواہر لال نہرو کے ساتھ رھے کر اھم کردار ادا کیا ھے۔ جامعہ عائشہ سلفیہ کےکم سن طالبات نے جوشیلی تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی عوام مولانا ابوالکلام آزاد کے سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔کیونکہ آج ملک میں مولانا ابوالکلام ازاد جیسی سیاسی قائد کی ضرورت ہے جو ہندوستان کے عوام کو ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دے سکے تاکہ ملک میں بھائی چارگی کے ساتھ رہ کر ملک کا نام روشن کر سکے اس اجلاس کی کاروائی معلمہ منیرہ بیگم نے چلائی۔ اس اجلاس میں مولانا شریف فیضی امام و خطیب مسجد اہل حدیث محلہ بنڈہ، ڈاکٹر ایم اے رحیم پاشاہ ناظم جامعہ،صادق علی اورمعلمات عارفہ محمدی ،سمرین بیگم ،ثنا فرح، غظیم النساء، کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
News Source : Mohd. Zain ur Rahman

