ورنگل :
(اپنا ورنگل)
تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے نے محکمہ پولیس کو غم و صدمے میں مبتلا کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق چناراؤپیٹ پولیس اسٹیشن کے اسپیشل برانچ میں تعینات سب انسپکٹر محمد حفیظ الدین نے خاندانی تنازعات سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی دوا پی لی۔ان کی حالت بگڑنے پر ساتھی عملے نے انہیں فوری طور پر ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور انہوں نے دم توڑ دیا۔اس اچانک واقعہ سے پولیس محکمے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ خودکشی کے پسِ پردہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

