حیدرآباد :
(اپنا ورنگل)
حکومت آندھرا پردیش نے ریاست بھر میں بھیک مانگنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ’’بھیک مانگنے کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025‘‘ کو سرکاری طور پر شائع کیا گیا ہے۔
ایکٹ کے نفاذ کے بعد اب ریاست میں کسی بھی مقام پر بھیک مانگنا سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق 15 اکتوبر کو گورنر نے اس ایکٹ کو منظوری دی، جب کہ 27 اکتوبر کو اسے اے پی گزٹ میں شامل کیا گیا۔ لا ڈپارٹمنٹ کی سکریٹری پرتھیبھا دیوی نے جی او ایم ایس نمبر 58 جاری کرتے ہوئے اس قانون کو نافذ العمل قرار دیا۔یہ ایکٹ ریاست میں منظم بھیک مانگنے والے مافیا کے خاتمے اور غریبوں کی بازآبادکاری کے مقصد سے لایا گیا ہے۔
محکمہ بہبود و پولیس کے اشتراک سے اس قانون کو مؤثر طور پر نافذ کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق بھیک مانگنے والوں کے خلاف حکومت کے اس سخت اقدام کے بعد عوام میں خاصی راحت محسوس کی جارہی ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں ہجوم والے علاقوں، ہوٹلوں، ریسٹورانٹ اور ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والے مافیا سرگرم تھے جن کے خلاف کارروائی اب ممکن ہو سکے گی۔
News Source : Agency


