کانگریس سینیئر قائد جمال شریف کو جوبلی ہلز میں آبزرور مہم کی ذمہ داریاں سونپی گئی ۔

jamal sharif from jangaon has been assigned observer campaign responsibilities in jubilee hills
جنگاؤں :

(اپنا ورنگل)
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے دوران کانگریس پارٹی اقلیتی ڈویژن کے ریاستی اقلیتی نائب چیئرمین محمد جمال شریف ایڈوکیٹ  اور مشترکہ ضلع ورنگل کے سینئر کانگریس لیڈر  کو بطور مبصر مقرر کیا گیا  اور TPCC اقلیتی انچارج ایچ ایم شکیل نواز نے بورابنڈہ ڈویژن میں مہم کی ذمہ داریاں سونپی گئی۔ اس موقع پر محمد جمال شریف نے کہا کہ نوین یادو جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں زبردست جیت حاصل کرنے جا رہے ہیں اور اقلیتی بھائیوں نے پہلے ہی بی سی قائد کو موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کانگریس پارٹی کے امیدوار نوین یادو کی  جیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں ہونے والی بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کے بارے میں لوگوں کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے امیدوار کی جیت کے لئے کام کریں گے۔

News Source : M.F Baig Riaz