Telangana under red alert as montha cyclone riggers heavy rain
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد موسمیات مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔
اس دوران گرج چمک، بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ورنگل ،عادل آباد، منچریال، نرمَل، کریم نگر، پدا پلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڈم، کھمم، محبوب آباد اور جنگاؤں اضلاع میں شدید بارش کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر ان علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تمام اضلاع کے لیے بھی ریڈ الرٹ جاری رکھا گیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھرا پردیش، تلنگانہ، اوڈیشہ، تمل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک میں بھاری سے بہت بھاری بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے پیش نظر چوکس رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔


