جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں ریکارڈ 58 امیدوار میدان میں، کانگرس اور بی ار ایس کے درمیان رہے گا سخت مقابلہ۔

A record 58 candidates are contesting the jubilee hills by election

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :

جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں اس بار ریکارڈ تعداد میں امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر سائی رام کے مطابق اس حلقہ سے مجموعی طور پر 211 نامزدگیاں داخل کی گئیں، جن میں سے 81 درخواستیں درست قرار پائیں۔ بعد ازاں 23 امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لیے، جس کے بعد 58 امیدوار میدان میں باقی رہ گئے۔یہ جوبلی ہلز کے انتخابی عمل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اس مقابلہ میں بی آر ایس، کانگریس، اور بی جے پی کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ کئی آزاد امیدوار، طلبہ تنظیموں کے نمائندے، کسان، اور سینئر شہری بھی شامل ہیں۔

News Source : Mohd. Abdul Rahman

(Spl. Correspondent, Jubilee Hills Election)