جوبلی ہلز میں بی آر ایس کامیابی کی امید، علی مسقطی کی کے سی آر سے ملاقات.

Brs hopeful of Victory in jubilee hills ali musqati meets kcr

جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس پارٹی کی کامیابی کا یقین

(اپنا ورنگل)

بی آر ایس پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر  کے چندر شیکھر راؤ سے آج معروف شخصیت و سینئر بی آر ایس پارٹی قائد علی مسقطی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی مسقطی نے کے چندر شیکھر راؤ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔  اور
جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس پارٹی کی کامیابی کی پیشگی مبارکباد دی ۔صدر بی آر ایس پارٹی کے چندر شیکھر راؤ نے علی مسقطی کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ  علی مسقطی بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کے درمیان رہتے ہوئے خدمتِ خلق کو اپنا مشن بنائیں اور عوام کو بی آر ایس پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فلاحی و بہبودی اسکیمات سے مکمل طور پر واقف کروائیں۔

News Source : Agency