“جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں نیا طوفان، ماگنتی سنیتا پر رشتے داری کے چونکانے والے الزامات!”

Sensational allegations on brs candidate maganti sunita relationship

گوپی ناتھ کی مبینہ دوسری شادی پر سوال، سنیتا کی امیدواری خطرے میں؟

حیدرآباد: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے موقع پر ریاست کی سیاست میں ایک اور سنسنی خیز موڑ آگیا ہے۔ بی آر ایس امیدوار ماگنتی سنیتا کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مرحوم ایم ایل اے ماگنتی گوپی ناتھ کی پہلی بیوی کے بیٹے تارک پرادیومنا نے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ ماگنتی دیوی کو گوپی ناتھ نے کبھی طلاق نہیں دی، لہٰذا قانونی اعتبار سے ان کی والدہ ہی گوپی ناتھ کی بیوی ہیں۔تارک پرادیومنا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ان کے والد نے سنیتا سے شادی ہی نہیں کی تو وہ بیوی کیسے کہلا سکتی ہیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گوپی ناتھ اور سنیتا صرف "لائیو اِن ریلیشن شپ” میں رہ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہی اپنے والد کے قانونی وارث ہیں اور اسمبلی ٹکٹ ان کی والدہ کو دیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ سنیتا اور ان کے حامیوں نے انہیں اور ان کی والدہ کو دھمکیاں دی ہیں۔ تارک پرادیومنا نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سنیتا کا نامزدگی فارم منسوخ کیا جائے۔واضح رہے کہ جوبلی ہلز کے ایم ایل اے ماگنتی گوپی ناتھ کے انتقال کے بعد اس حلقہ پر ضمنی انتخاب منعقد ہو رہا ہے۔ کل نامزدگی کے عمل کی تکمیل کے بعد آج سنیتا پر لگنے والے ان الزامات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سنیتا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

News Source : Agency