5K run rally organized in Warangal under the Praja Palana Pragathi Pranalika Programme
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
عوامی حکومت ترقیاتی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت "صحت ہی سب سے بڑی دولت ہے” کے پیغام کے ساتھ پیر کے روز گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن (جی ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے 5 کلو میٹر رن کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔یہ ریلی پوچمّا میدان جنکشن سے شروع ہوکر ہنمکنڈہ کے مشہور ویئی ستونوں والے مندر تک نکالی گئی۔
اس موقع پر شہر کی میئر محترمہ گنڈو سدھارانی، ضلع کلکٹرس ڈاکٹر ستیہ شاردا اور چاہت باجپئی کے علاوہ کارپوریٹرس، سرکاری عہدیداران، نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس ریلی کا مقصد عوام میں صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

