ورنگل پولیس کمشنر این. شویتا کا ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن کا پہلا دورہ، فوری کارروائی کی ہدایت۔

Warangal Police Commissioner N. Shweta’s first visit to Hanamkonda Police Station, Directs immediate action

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ورنگل کی نئی پولیس کمشنر این۔ شویتا آئی پی ایس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ پولیس اسٹیشن آنے والی ہر شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔

شکایت کنندگان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ہر شکایت کی رسید لازماً دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رات کے وقت موصول ہونے والی ہنگامی شکایات پر خصوصی توجہ دی جائے

اور فوری کارروائی کی جائے۔کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ محکمانہ نوعیت کی شکایات آن لائن وصول کی جائیں اور ان کی نگرانی پولیس اسٹیشن کے ایڈمن ایس آئی کے ذریعے کی جائے۔

News Source : M.F. Baig Riaz