The TUWJ District General Meeting will be held on May 16 in Hanamkonda

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ:
انڈین جرنلسٹس یونین (آئی جے یو) سے وابستہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (ٹی یو ڈبلیو جے) ہنمکنڈہ ضلع کا اجلاس عام اس ماہ کی 16 تاریخ کو صبح 10:30 بجے ہنمکنڈہ کے گریٹر ورنگل پریس کلب کے احاطہ میں منعقد ہوگا۔ ٹی یو ڈبلیو جے ضلع صدر گڈم راجی ریڈی اور ضلع جنرل سکریٹری توٹا سدھاکر نے یہ اطلاع دی۔ بروز پیر ہنمکنڈہ بالاسمندر کے پریس کلب میں ٹی یو ڈبلیو جے ہنمکنڈہ ضلع کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس عام میں بطور مہمانان خصوصی رکن پارلیمنٹ ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویا، رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجیندر ریڈی، کوڈا چیئرمین و ڈی سی سی صدر اِنگالا وینکٹ رام ریڈی، ٹی یو ڈبلیو جے ریاستی صدر و جنرل سکریٹری خواجہ وراحت علی، رام نارائن و دیگر شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے سب سے آگے ہے اور موجودہ ایکریڈیٹیشن کے عمل میں تمام اہل صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔
گزشتہ اجلاس عام سے اب تک ضلع میں ٹی یو ڈبلیو جے نے کئی پروگرام منعقد کرتے ہوئے صحافیوں کی پذیرائی حاصل کی ہے۔ آنے والے دنوں میں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے مزید کام کریں گے۔ 16 مئی کو منعقدہ اجلاس عام میں صحافیوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی۔ اجلاس میں انتخابی ریٹرننگ آفیسر کے طور پر سینئر صحافی و آئی جے یو نیشنل کونسل ممبر پی وی مدن موہن کے انتخاب کے علاوہ کئی قراردادیں منظور کی گئیں۔
اس اجلاس میں ریاستی ہاؤسنگ و ویلفیئر کنوینر ولّالہ وینکٹ رمنا، ریاستی عاملہ ممبر کنکنالہ سنتوش، پریس کلب سابق صدر گڈم کیشوا مورتی، پِنّا شیوا کمار، گریٹر ورنگل پریس کلب صدر ویمولا ناگا راجو، سکریٹری بولّارپو سدیا، خازن بولّا امر، ضلعی یونین کے نائب صدور ایم اے نعیم، ڈاکٹر پوڈی شیٹی وشنو وردھن، اُٹکُوری سائی رام، خازن بچّو پروشوتم، ضلعی قائدین محمد فضل الرحمٰن واجد، گنّو سنتوش، مُدیگیری اودیلو، پُلیکنٹی راجیندر، کے آدی ریڈی، دندو موہن، گڈم بالا راجو، قادر پاشاہ، الّے راما راؤ، ایرولّا جگن، تالّا روی و دیگر نے شرکت کی۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman

