کریم نگر میں ادارہ ادب اسلامی کے مشاعرہ کا کامیاب انعقاد ۔م۔ م محشر ،مصطفے علی انصاری، شفیق اطہر ، تنویر تاج اور فیصل وارثی کی شرکت۔

Successful holding of Mushaira of Idara Adab Islamic in Karimnagar. Participation of M. M. Mohshar, Mustafa Ali Ansari, Shafiq Athar, Tanveer Taj and Faisal Warsi.

(اپنا ورنگل)

جگتیال :

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر سر زمین پر گزشتہ کئی سالوں سے اُردو شعر و ادب کی محفلوں کا انعقاد کرتے ہوے نہ صرف خاموش خدمت انجام دے رہی ہے بلکہ اُردو زبان کے تحفظ کے لئے نئی نسل کو محفل شعر و سخن اور بیت بازی کے ادبی پروگرام کے ذریعہ زبان اردو کے عمل” تحفظ کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ معروف قلم کا رو صدر مسلم گریجویٹس ایسوسیشن ( MGA )کریم نگر مصطفےٰ علی انصاری نے ادارہ ادبی اسلامی کریم نگر کی جانب سے رحمت ھال حسینی پورہ پر منعقدہ ادبی اجلاس و مشاعرہ میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

محمد نثار احمد پروانہ صدر ادارہ ادب اسلامی کریم نگر مشاعرہ کی نگرانی کی، جوائنٹ سکریٹری ادارہ ادب اسلامی کریم نگر محمد فیروز خان نے کنونیر کے فرائض انجام دیئے جبکہ نایب صدر ادارہ محمد الطاف احمد نے ناظم مشاعرہ کے فرائض انجام دئیے۔ اُردو اکیڈمی تلنگانہ ایوارڈ یافتہ معروف شاعر م ۔م ۔ محشر، تنویر تاج کاغذنگری ، شفیق اظہر عادل آبادی کے علاوہ ریاستی معتمد عمومی ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ فیصل وارثی، حافظ بشیر احمد قاصد ، نصیرالدین نصیر ، امجد سلیم امجد ، ‌مہیمین الدین راحل، ارشد وارثی اور اظہار حسین نے اپنا کلام پیش کیا ، مصطفےٰ علی انصاری نے ” کاش” کے عنوان پر اپنا خاکہ پیش کیا ، جسے بے حد پسند کیا گیا گیا۔

معروف نعت گو شاعر محمد مصتفیض الدین سہیل کے‌ علاوہ امتہ القوی بنت الطاف نے نعتیہ کلام پیش کیا ،صدر استقبالیہ قاضی محمد افتخار الدین معتمد ادارہ محمد نصیر الدین نصیر ، سعادت علی صدیقی اور محمد یوسف الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا‌ ۔ مشاعرہ میں معروف ایڈوکیٹ محمد مجیب ، ریٹائرڈ کوآپریٹیو آفیسر سید فصیح الدین ، صدر انجمن اردو ترقی سرور شاہ بیابانی ، محمد عظیم الدین ماجد ، حافظ عبدالمجید اشتیاق نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔اس مشاعرہ میں نایب صدر ادارہ محمد یوسف الدین ، سید مطہرالدین اور افضل علی کے علاوہ سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی، معتمد ادارہ محمد نصیرالدین نصیر کے شکریہ پر مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔

News Source : Syed Ghouse