ایس آئی آر سروے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے: ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا

SIR survey should be completed within the stipulated time: Warangal District Collector Dr. Satya Sharda

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ضلع ورنگل میں جاری خصوصی ووٹر فہرست جامع نظرثانی (SIR) مہم کا ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے ایل بی نگر اور چارباؤلی علاقوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔کلکٹر نے گھر گھر جاکر ووٹروں کی تفصیلات درج کرنے کے عمل کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سروے کے کام میں تیزی لاتے ہوئے اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر اہل ووٹر کا نام ووٹر فہرست میں شامل ہونا چاہیے اور کوئی بھی مستحق شہری فہرست سے محروم نہ رہے۔ اس مقصد کے لیے گھر گھر سروے پوری ذمہ داری  سے انجام دیا جائے۔ڈاکٹر ستیہ شاردا نے سروے عملے کو ہدایت دی کہ عوام میں ضروری بیداری پیدا کرتے ہوئے ووٹروں کی معلومات درست اور مکمل طور پر درج کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سروے کے دوران مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے اور کسی بھی قسم کی غلطی کی گنجائش نہ رہے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) وائی وی گنیش، ورنگل تحصیلدار سری کانت، متعلقہ ریونیو افسران اور بی ایل اوز بھی موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz