اوٹکور گرام پنچایت کے زیرِ التوا بل فوری جاری کیے جائیں: شیوراج ریڈی

Pending bills of utkoor Gram Panchayat should be released immediately: Shivraj Reddy

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

گرام پنچایت میں سابق سرپنچ کے دور میں انجام دیے گئے مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق زیرِ التوا بقایا بلوں کو حکومت کے احکامات کے مطابق فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی طلبہ شعبہ کے ضلعی صدر کورم شیوراج ریڈی نے پیر کے روز اوٹکور منڈل ایم پی ڈی او ،دفتر میں منعقدہ پرجا وانی (عوامی دربار) میں ایم پی ڈی او، اور متعلقہ عہدیداروں کو ایک تحریری درخواست پیش کی۔

اس موقع پر کورم شیوراج ریڈی نے بتایا کہ اوٹکور گرام پنچایت کے حدود میں ماضی میں ان کی جانب سے کئی ترقیاتی کام انجام دیے گئے تھے۔ ان کاموں سے متعلق ایم بی (MB) بکس گرام پنچایت سیکریٹری اور سرپنچ کے حوالے کیے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد اب تک 8,05,604 روپے کی رقم ادا کی گئی ہے، جبکہ مزید بقایا رقم ابھی ادا ہونا باقی ہے۔

انہوں نے ایم پی ڈی او، اور متعلقہ عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق باقی ماندہ زیرِ التوا بلوں کی رقم بھی فوری طور پر جاری کی جائے۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ سرکاری قواعد و ضوابط کے مطابق زیرِ التوا بلوں کی جانچ کرتے ہوئے اہل بلوں کی رقم جلد از جلد ادا کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

News Source : Mohd. Ashfaq